عدت کیس درخواستیں مسترد، پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ جانے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف درخواستیں مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

فیصلہ سننے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں، اس فیصلے کو اپنے وکلا کے ذریعے ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ فارم 47 کا شخص وزیراعظم نہیں بلکہ شہباز شریف ہے، کل بھی انہیں اسمبلی کے ایوان میں کہا تھا کہ جب تک ہماری قیادت اور کارکنان رہا نہیں ہوجاتے ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوسکتی جب تک ان پر عائد چارجز ختم نہیں ہوں گے ان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو شدید گرمی میں وین میں بٹھایا جاتا ہے انہیں سہولیات حاصل نہیں اس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری تحریک مزید چلے گی اور ہم مظاہروں میں اضافہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔