بلوچستان میں کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریضہ دم توڑ گئی

رواں سال کانگو وائرس کے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی

فوٹو: فائل

بلوچستان میں کانگو وائرس کا شکار ایک اور مریضہ دم توڑ گئی جس کے بعد رواں سال جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 55 سالہ مریضہ کو گزشتہ روز فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کے خون کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔


فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں ہی ایک اور مریض رپورٹ ہوا، 23 سالہ مریض کا تعلق ضلع پشین کے علاقے برشور سے ہے۔ مریض کے خون کے ٹیسٹ سے کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

رواں سال کانگو وائرس کے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
Load Next Story