- شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق
- روہت شرما نے بھی کوہلی کی تقلید کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دیا
- کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی
- ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
- فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ
- ٹی 20 فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
- کراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
- کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر ایدھی اور محکمہ صحت کے متضاد دعوے برقرار
- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- پنجاب اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
- لیبیا کشتی حادثہ: دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید
- قومی اقتصادی کونسل نے 19 منصوبوں کی منظوری دے دی
- جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
- کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی
- پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے شجرکاری مہم میں 200 درخت لگائے
![اکشے کمار نے ویسٹرن ایکسپریس وے پر درخت لگانے کی مہم کی قیادت کی۔ (فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/06/2658169-akshayplanting-1719488806-908-640x480.jpg)
اکشے کمار نے ویسٹرن ایکسپریس وے پر درخت لگانے کی مہم کی قیادت کی۔ (فوٹو: فائل)
ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ممبئی میں اپنے آنجہانی والدین ہریوم بھاٹیہ اور ارونا بھاٹیہ کی یاد میں 200 درخت لگائے۔
اداکار اکشے کمار نے یہ درخت بھارت میں جاری شجرکاری مہم بی ایم سی کے ساتھ مل کر لگائے۔ اکشے کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ درخت لگانا ہماری طرف سے ایک چھوٹا سا واپسی تحفہ ہے جو ہمیں دھرتی ماں سے ملا ہے۔ اپنے والدین کے اعزاز میں ایسا کرنا میرے لیے اور بھی خاص ہوجاتا ہے۔
بھارتی اداکار نے اس بات پر زور دیا کہ درخت لگانے کی مہم ماں باپ کی محبت اور ان کی دیکھ بھال کو خراج عقیدت ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ماحول کی پرورش اور تحفظ کا وعدہ ہے۔
اکشے کمار نے کھیرواڑی میں ویسٹرن ایکسپریس وے پر درخت لگانے کی مہم کی قیادت کی اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی کے ساتھ دو سو درخت لگائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔