عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 27 جون 2024
فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا

  کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2304 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 609 روپے پر پہنچ گئی۔ تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔