روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

بزنس رپورٹر  جمعرات 27 جون 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: کرنسی مارکیٹ روپے کی قدر میں بہتری رہی جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کی کمی سے 278.40 روپے سے گھٹ کر 278.38 روپے ہوگئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے کی کمی سے ڈالر 280.27 روپے سے کم ہوکر 280.18 روپے پر پہنچ گیا۔

یورو کی قیمت 1.19 روپے کم ہوکر 296.25 روپے ہوگئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 2.18 روپے کی کمی سے 350.26 روپے پر پہنچ گیا۔ سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر 73.74 روپے اور اماراتی درہم 18 پیسے کی کمی سے 75.65 روپے پر بند ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔