روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

یورو، برطانوی پاؤنڈ، اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قیمت بھی کم ہوگئی


Business Reporter June 27, 2024
(فوٹو : فائل)

کرنسی مارکیٹ روپے کی قدر میں بہتری رہی جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کی کمی سے 278.40 روپے سے گھٹ کر 278.38 روپے ہوگئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے کی کمی سے ڈالر 280.27 روپے سے کم ہوکر 280.18 روپے پر پہنچ گیا۔

یورو کی قیمت 1.19 روپے کم ہوکر 296.25 روپے ہوگئی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 2.18 روپے کی کمی سے 350.26 روپے پر پہنچ گیا۔ سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر 73.74 روپے اور اماراتی درہم 18 پیسے کی کمی سے 75.65 روپے پر بند ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں