مروت قومی جرگہ کے امیر کے حجرے پر دستی بم حملہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 27 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں قومی جرگے کے امیر اسلم خان کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بزرگ علاقائی مشر اور مروت قومی جرگہ کے امیر الحاج اسلم خان کے حجرے پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس میں گیٹ کو جزوری طور پر نقصان پہنچا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق اسلم خان پر اس سے قبل بھی خودکش حملہ ہوچکا ہے اور دہشت گردوں کی فائرنگ سے مروت قومی جرگہ کے دو امیر جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔