کراچی: بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 240 فیڈرز ٹرپ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 27 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی:  شہر میں بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے240 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بارش ہوتے ہی مخلتف علاقوں میں کے الیکٹرک کے پی ایم ٹیز، سب اسٹیشن اور فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

سرجانی میں 13، گلستان جوہر میں 25، گلشن میں 5، اورنگی میں 7، ڈیفنس میں 2، بلدیہ میں 2، سوسائٹی میں 3 فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہو گئی۔

نارتھ کراچی، شادمان ٹاون، یوپی موڑ، گڈاپ، گلشن معمار، سرجانی، تیسرٹاؤن، گلشن حدید، کھارادر، میٹروول، سائٹ، احسن آباد، شاہ فیصل کالونی، کورنگی، لانڈھی، سرسید ٹاون، منظور کالونی، اختر کالونی، قیوم آباد، خواجہ اجمیر نگری میں بارش ہوتے ہی بجلی بند ہو گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔