لاہور: ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن، کروڑوں روپے کی کمرشل پراپرٹی واگزار

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
ناجائز قابضین کے خلاف ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے مشترکہ کارروائی کی—فوٹو: فائل

ناجائز قابضین کے خلاف ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے مشترکہ کارروائی کی—فوٹو: فائل

 لاہور: متروکہ وقف املاک  بورڈ اور وفاقی تحقیقات ادارہ (ایف آئی اے) نے وقف جائیدادوں پر ناجائز قابضین کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا اور کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار کروالی۔

متروکہ و قف املاک بورڈ حکام کے مطابق دوران آپریشن کروڑوں روپے مالیت کی حامل 14 دکانیں واگزار کروائی گئی ہیں۔

سیکریٹری بورڈ فرید اقبال کا کہنا تھا کہ ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کلین اپ کی رپورٹ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عطاالرحمن کو بھجوائی جائے گی جبکہ ون مین کمیشن کے احکامات پر پاکستان بھر میں ناجائز قابضین کے خلاف  بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایڈمنسٹریٹر ملتان متروکہ وقف املاک بورڈ منیر احمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان احمر نعیم سندھو، انسپکٹر رئیس احمد، امجد گیلانی، عرفان ڈوگر اور دیگر کے ہمراہ خان گڑھ، شجاع آباد روڈ ملتان میں آپریشن کلین اپ میں حصہ لیا۔

اسی طرح پولیس فورس کی بھاری نفری کے علاوہ دیگر اداروں کے افراد بھی اس آپریشن کے دوران موجود تھے۔

ٹرسٹ بورڈ کی مالیتی پراپرٹی کا قبضہ حاصل کرنے کے بعد سربمہر سیل کر دی گئی اور سیکیورٹی گارڈز کو تعینات کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔