علی عباس نے قومی مفاد کیلئے سوشل میڈیا پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

  کراچی: پاکستانی اداکار علی عباس نے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے سوشل میڈیا سائٹس  پر پابندیوں کا مطالب کردیا۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ آج کل جو مواد سوشل میڈیا پر آرہا ہے وہ نامناسب ہے اور اس سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کوئی بھی کسی کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی تبصرہ کرسکتا ہے اور اگر یہی بات منہ پر کی جائے تو سامنے سے جواب آسکتا ہے۔

علی عباس کا کہنا تھا کہ لوگ سوشل میڈیا کے پیچھے چھپ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور نئے آنے والے اسی کیچڑ کو دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علی عباس نے ماہرہ خان سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا

اداکار نے بتایا کہ اگر قوم کو ترقی کرنی ہے تو سوشل میڈیا سائٹس کیلئے ہمیں قوانین بنانے پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سوشل میڈیا کی نگرانی کرے اور اکاؤنٹ بنانے کیلئے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ سے شناخت کی شرط رکھی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔