- تیزرفتاری پر جرمانے سے بچنے کیلئے شہری کی چالاکی
- ایئرپورٹ نہ لے جانے پر خاتون کا بوائے فرینڈ پر مقدمہ
- اسٹیج بھارت کیلیے سیٹ ہوا، دعوے بڑھنے لگے
- جوش، جنون، جذبات اور تنازعات سے بھرا ورلڈ کپ
- پاکستانی کرکٹرز کی تضحیک کا سلسلہ بند ہونا چاہیے
- افغانستان نے مضبوط ٹیموں کے چھکے چھڑا دیے
- شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق
- روہت شرما نے بھی کوہلی کی تقلید کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دیا
- کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی
- ویرات کوہلی کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
- فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پرشروع نہیں ہوئی، جسٹس اطہرمن اللہ
- ٹی 20 فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست، بھارت دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا
- کراچی: دو روز سے لاپتہ خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
- کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں پر ایدھی اور محکمہ صحت کے متضاد دعوے برقرار
- پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا
- پنجاب اسمبلی میں 11 کھرب 94 ارب سے زائد کے مطالبات زرپرمشتمل ضمنی بجٹ منظور
- کراچی میں پولیس بھی غیر محفوظ، ملزمان نے سب انسپکٹر سے گاڑی چھین لی
- وزیراعظم کا پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل فوری شروع کرنے کا حکم
- حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
قبائلی جرگے نے آپریشن عزم استحکام کو عدم استحکام قرار دیا، مولانا فضل الرحمان
![مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں قبائلی جرگے کے بعد میڈیا سے بات کی—فائل: فوٹو](https://c.express.pk/2024/06/2658276-fazalurrahman-1719497356-373-640x480.jpg)
مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں قبائلی جرگے کے بعد میڈیا سے بات کی—فائل: فوٹو
![مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں قبائلی جرگے کے بعد میڈیا سے بات کی—فائل: فوٹو](https://c.express.pk/2024/06/2658276-fazalurrahman-1719497356-373-160x120.jpg)
![مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں عرصہ دراز سے امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے—فائل: فوٹو](https://c.express.pk/2024/06/2658276-fazalurrahman-1719497356-160x120.jpg)
پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے خلاف آپریشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کو قبائلی جرگے نے بھی عدم استحکام قرار دیا ہے اور اس پر عدم اعتماد کیا ہے۔
پشاور میں قبائلی جرگے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یہ جرگہ عزم استحکام آپریشن سے قبل بلایا گیا تھا اور جرگے کے ایجنڈے پر عزم استحکام آپریشن شامل نہیں تھا، تاہم جرگے نے عزم استحکام کو عدم استحکام قرار دیا اور اس عدم اعتماد کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح گروپوں کے لوگ کئی علاقوں تک پھیل چکے ہیں، مسلح گروپ ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں اور ناکے لگاتے ہیں، جنوبی اضلاع میں پولیس رات کے وقت تھانوں سے باہر نہیں آتی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سوات کے لوگوں نے قربانی دی گھر بدر ہوئے، نوجوان بےروزگار ہوچکے ہیں اور خواتین بھیگ مانگ رہی ہیں، مکمل تباہ مکان کے لیے 4 لاکھ روپے ٹوکن کے دیے گئے ابھی تک وہ پیسے نہیں ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کی چادر چاردیواری اور معاشی قتل کیا گیا، باڑ لگایا گیا اور 20 سے 30 ہزار لوگ سرحد پار گئے اور پہلے سے زیادہ طاقت ور ہوکر لوگ واپس آئے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے معاملات عجلت سے طے نہیں ہوتے، پوچھا جائے ایسا کیوں ہو رہا ہے تو کہتے ہیں افغانستان سے لوگ آئے، افغانستان میں امریکی مفاد کی حکومتیں آئیں سوائے امارات اسلامیہ کے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ ایران سے دخل اندازی ہو تو معاملات ایک ہفتے میں ٹھیک ہوجاتے ہیں، ایسا رویہ افغانستان کے ساتھ کیوں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1980 سے لے کر افغانستان کا چپہ چپہ خون سے رنگا ہے، افغانستان کو کیوں مستحکم ہونے نہیں دیا جا رہا ہے، پھر معلوم ہوتا ہے کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح تنظیموں کو پرامن راستہ دینے کا فیصلہ ہوا تھا، ہم تو آئین و قانون کے تحت پاکستان کو امارات اسلامیہ بنانا چاہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرے ملک میں حساسیت موجود ہے، ملاکنڈ میں صوفی محمد کی تحریک سے اختلاف نہیں تھا لیکن طریقہ کار ٹھیک نہیں تھا، عزم استحکام میرا درد سر نہیں، میں اب حکومت کو نہیں ملک کو مشکل سے نکالنا چاہتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔