تاجکستان کی سومون ایئر کی پہلی پرواز کا پاکستان میں واٹر سیلیوٹ کے ساتھ استقبال

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے—سی اے اے

تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے—سی اے اے

 اسلام آباد: تاجکستان کی ائیرلائن سومون ائیر کی پہلی پرواز پاکستان پہنچی اور اس موقو پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واٹرسیلیوٹ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق جمعرات کو تاجک ائیرلائن سومون ائیرکی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے پاکستان پہنچی، فلائٹ ایس ایم آر 129 گیارہ بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچی اور اس افتتاحی پرواز میں 14 مسافر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ سول ایوی ریسکیواینڈ فائرفائٹنگ سروس کے فائر ٹینڈرز نے روایتی کینن سلوٹ پیش کیا، اس موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں خیبرپختونخو کے گورنر فیصل کریم کنڈی اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزودا موجود تھے، ڈائریکٹرشاہین ائیرپورٹ سروسز، مینیجر اسلام آباد ائیرپورٹ سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق فلائٹ ایس ایم آر 130 میں واپسی پر 52 افراد سوار تھے اور فلائٹ مسافروں کے ساتھ دوپہر پونے تین بجے دوشنبہ روانہ ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔