فرانس میں گستاخ جریدے کیخلاف احتجاجی مظاہروں پر پابندی

عدالت جائیں، وزیراعظم کا مشورہ، آزادی کا مطلب کسی کی توہین نہیں ہونا چاہیے، کوفی عنان


AFP September 21, 2012
عدالت جائیں، وزیراعظم کا مشورہ، آزادی کا مطلب کسی کی توہین نہیں ہونا چاہیے، کوفی عنان

امریکی گستاخانہ فلم کے بعد فرانس کے جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف بھی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

فرانس کی وزارت داخلہ نے جریدے کیخلاف احتجاجی مظاہروں پر پابندی لگا دی ہے۔ فرانس میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے پیرس کی جامع مسجد کے سامنے احتجاجی مظاہرے کو ممنوع قرار دیدیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ پیرس میں ہونیوالے امریکی سفارتخانے پر پرتشدد احتجاج کو دیکھتے ہوئے کسی مظاہرے کی اجازت نہیں دیگی۔ فرانس میں مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جمعے کی نماز کے دوران مساجد میں امن کی اپیل کی جائیگی۔

ان رہنماؤں نے پیرس کے جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت بھی کی۔ فرانسیسی وزیراعظم جین مارک نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے بھی فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادیٔ اظہار کا مطلب کسی کی توہین کرنا نہیں ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں