غزہ؛ اسرائیلی فوج کا کیپٹن بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک، 16 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 27 جون 2024
غزہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں اسرائیلی کو کیپٹن ہلاک اور 16 اہلکار زخمی ہوگئے، فوٹو: ٹوئٹر

غزہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں اسرائیلی کو کیپٹن ہلاک اور 16 اہلکار زخمی ہوگئے، فوٹو: ٹوئٹر

تل ابیب: غرب اردن کے علاقے جنین میں حماس کے مرکز کو تباہ کرنے کے لیے جانے والی فوجی بکتر بند گاڑی بارودی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جنین میں سڑک کے کنارے زیر زمین نصب بارودی سرنگ بم پھٹنے سے کیپٹن 22 سالہ ایلون اسکاگیو ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈی 9 ملٹری بلڈوزر کی مدد سے دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے لیے سرچ آپریشن کیا تھا مگر بلڈوزر زیر زمین بارودی سرنگ کے زیادہ گہرائی میں ہونے کی وجہ سے نشاندہی نہیں کرسکا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس بارودی مواد کو زیر زمین 1.5 میٹر کی گہرائی میں نصب کیا گیا تھا، جو D9 ڈگ پوائنٹ سے گہرا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 16 زخمی اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 5 کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور 9 اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں اب تک 2 ہزار سے زائد فوجی مارے جا چکے ہیں جس کی تصدیق اسرائیلی فوج کرتی ہے تاہم اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔