اے این ایف کی کراچی سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں 344 کلو منشیات برآمد
اے این ایف نے ملزمان کو گرفتار کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردیں
انسداد منشیات فورس (اینٹی نارکوٹکس) نے شہر قائد سمیت مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 344 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، سہراب گوٹھ کے قریب ایک کارروائی کے دوران موٹرسائیکل سوارملزم سے 6 کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی جبکہ قیوم آباد میں ایک دوسری کارروائی کے دوران ملزم سے2.9کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق نوکنڈی چاغی(بلوچستان)میں کارروائی کے دوران 316.7 کلوگرام آئس جبکہ 17.2 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان ملتان میں ملزم سے 1 کلوگرام آئس قبضے میں لی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔