زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8ارب 89 کروڑ 58لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک June 27, 2024
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران قومی ذخائر میں کمی آئی—فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ قومی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہو کر 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ21 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں