ملٹی وٹامنز کے روزانہ استعمال کے متعلق اہم انکشاف

تحقیق میں تقریباً 4 لاکھ صحت مند افراد کے ڈیٹا کا 20 سال سے زائد عرصے تک جائزہ لیا گیا


ویب ڈیسک June 28, 2024

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ملٹی وٹامنز کی گولیاں کھانا نہ تو موت کے امکانات کو کم کر سکتا ہے نہ ہی صحت مند افراد کو زندگی بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔

امریکا کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے محققین کی جانب سے تقریباً 4 لاکھ صحت مند افراد کے ڈیٹا کا 20 سال سے زائد عرصے تک جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں ملٹی وٹامنز کے مستقل استعمال اور موت کے خطرات میں کمی کے درمیان کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا۔

جرنل جاما نیٹورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ متعدد افراد مستقل بنیادوں پر ملٹی وٹامنز اس امید پر کھاتے ہیں کہ یہ عادت ان کی صحت کو بہتر کرے گی۔ تاہم، روزانہ کی بنیادوں پر ان گولیوں کے استعمال کے فوائد و نقصانات واضح نہ ہوسکے۔

اس تحقیق سے قبل کیے جانے والے مطالعوں میں گولیوں کے استعمال اور اموات کے درمیان تعلق کا ڈیٹا معائنے کے چھوٹے دورانیے کی وجہ سے محدود تھا۔

اس کمی کو پورا کرنے کے لیے تازہ ترین تحقیق میں 3 لاکھ 90 ہزار افراد پر مبنی تین مختلف مطالعوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ان افراد کو 20 سال تک زیرِ مطالعہ رکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں