واٹس ایپ کن اسمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے جا رہا ہے

پیغام رساں ایپلی کیشن رواں برس کے آخر تک 35 پرانے اسمارٹ فونز کو سپورٹ کرنا بند کر دے گی


ویب ڈیسک June 28, 2024

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ رواں برس کے آخر تک 35 پرانے اسمارٹ فونز کو سپورٹ کرنا بند کر دے گی۔

میٹا کی ذیلی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو یکساں طور پر متاثر کرے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام ایپ کی ان کاوشوں کا ایک حصہ ہے جس کے بعد ان ڈیوائسز کو توجہ کا مرکز بنایا جائے گا جو اس کے تازہ ترین فیچرز اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس کو سپورٹ کر سکیں گی۔

متاثرہ صارفین کو بلا تعطل ایپ کے استعمال کے لیے اپنے اسمارٹ فونز اپ گریڈ کرنے ہوں گے۔

درج ذیل دیے گئے اسمارٹ فونز وہ ہیں جن کو واٹس ایپ سپورٹ کرنا بند کر دے گی۔

ایپل:

آئی فون 5، آئی فون 6، آئی فون 6 ایس، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون ایس ای۔

سام سنگ:

گیلکسی ایس پلس، گیلکسی کور، گیلکسی ایکسپریس 2، گیلکسی گرینڈ، گیلکسی نوٹ 3، گیلکسی ایس 3 منی، گیلکسی ایس 4 ایکٹیو، گیلکسی ایس 4 منی، گیلکسی ایس 4 زوم۔

موٹرولا:

موٹو جی، موٹو ایکس

ہواوے:

ایسینڈ پی 6 ایس، ایسینڈ جی 525، سی 199، جی ایکس 1 ایس، وائے 625۔

لینووو:

46600، اے 858 ٹی، ہی 70، ایس 890، اے 820۔

سونی:

ایکسپیریا زیڈ 1، ایکسپیریا ای 3، ایکسپیریا ایم۔

ایل جی:

اوپٹیمس 4 ایکس ایچ ڈی، اوپٹیمس جی، اوپٹیمس جی پرو، اوپٹیمس ایل 7۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |