بابراعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی صحافی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بعد سینئر مینجر وہاب ریاض نے بھی یوٹیوبر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے صحافی کو لیگل نوٹس میں وی لاگ میں لگائے گئے الزامات پر 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے، وہاب ریاض نے پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

وہاب ریاض نے مؤقف اپنایا کہ جس طرح اپنے یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز بیانات جاری کیے تھے اسی چینل کے ذریعے معافی بھی مانگیں۔ 14 روز میں معافی نہ مانگی تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: وہاب ریاض کی رپورٹ چیئرمین بورڈ تک پہنچنے سے قبل ہی لیک؟

اس سے قبل بابر اعظم نے مبینہ الزامات عائد کرنے پر اینکر و یوٹیوبر کو ایک ارب روپے ہرجانے کا ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ کپتان روہت شرما کا ردعمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ اینکرپرسن نے الزام عائد کیا تھا کہ بابراعظم نے میچز کے نتائج تبدیل کرنے کے لیے مہنگی گاڑیاں، دبئی اور آسٹریلیا میں اپارٹمنٹس حاصل کیے جب کہ ان پر بکیز سے روابط کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

صحافی نے پاکستان اور امریکا کے میچ پر بھی شکوک شبہات کا اظہار کیا تھا جس میں پاکستان کو سپر اوور میں شکست ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔