عامر خان نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں کروڑوں کی نئی جائیداد خرید لی
نئی رہائش گاہ اسی کمپلیکس کے اندر واقع ہے جہاں خان پہلے سے ہی متعدد رہائشی یونٹس کے مالک ہیں
بالی وڈ اداکار عامر خان نے ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ میں تقریباً 10 کروڑ کی نئی پراپرٹی خرید لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی رہائش گاہ اسی کمپلیکس کے اندر واقع ہے جہاں خان پہلے سے ہی متعدد رہائشی یونٹس کے مالک ہیں۔
عامر خان نے یہ جائیداد نو اعشاریہ 75 کروڑ روپے میں خریدی ہے، 25 جون کو معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی جس میں 58 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30،000 روپے کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان کی دو سابق بیویاں رینا دتہ اور کرن راؤ بھی اسی کمپلیکس میں رہتی ہیں۔
رہائشی کمپلیکس کو مبینہ طور پر مستقبل میں دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ نئی حاصل کی گئی جائیداد کا تخمینہ تقریبا 1،027 مربع فٹ ہے۔