کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ
بروری روڈ پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھاٹا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
June 27, 2024
بلوچستان کے بروری روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بروری روڈ کلی ابراہیم زئی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دستی بم حملہ کسی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ہے۔