پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں قلبی صحت کے لیے مفید
پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں روایتی گوشت کے مقابلے میں دل کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہیں، تحقیق
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ پودوں پر مبنی گوشت کی متبادل غذائیں الٹرا پروسیسڈ ہونے کے باوجود روایتی گوشت کے مقابلے میں دل کے لیے زیادہ مفید ہوتی ہیں۔
کینیڈین جرنل آف کارڈیولوجی میں شائع تجزیے کے مطابق روایتی گوشت کو اس کے پودوں پر مبنی متبادل سے بدلنے کے بعد مجموعی کولیسٹرول، مضر کولیسٹرول اور وزن سمیت قلبی مرض کے خطرات میں بہتری دیکھی گئی۔
ایک ٹرائل میں پودوں پر مبنی متبادل کھانے والے افراد کے مجموعی کولیسٹرول میں 13 فی صد، مضر کولیسٹرول میں 9 فی صد، ٹرائگلائسیرائڈز میں 53 فی صد کمی جبکہ مفید کولیسٹرول میں 11 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔
یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والے سینئر مصنف ڈاکٹر احد ار کا کہنا تھا کہ پودوں سے بنا گوشت ایک صحت مند متبادل ہے جو قلبی بیماریوں کے خطرات میں کمی سے تعلق رکھتا ہے۔
گوشت کے زیادہ تر متبادل بہت زیادہ پروسیسڈ ہوتے ہیں اور ان غذاؤں میں فائبر کم اور نمک، چینی اور اضافی کیمیکل زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ تاہم، احد ار کے مطابق تمام الٹرا پروسیسڈ غذائیں دل کی صحت کے لیے بری نہیں ہوتی ہیں۔