بھارت کو ایڈوانٹیج دینے کی رپورٹس پر روہت صفائیاں دینے لگے

اس حوالے سے انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان اور ڈیوڈ لائیڈ تنقید بھی کر چکے ہیں


Sports Desk June 28, 2024
(فوٹو: فائل)

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ایڈوانٹیج دینے کی رپورٹس پر بھارتی کپتان روہت شرما صفائیاں دینے لگے۔

یاد رہے کہ بھارت واحد ٹیم ہے جسے ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہی معلوم تھا کہ اگر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تو وہ کون سے وینیو پر کس دن میچ ہو گا، آغاز کا وقت تک کا اسے علم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کو سہولیات دینے پر مائیکل وان بھی آئی سی سی سے ناراض


اس حوالے سے انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان اور ڈیوڈ لائیڈ تنقید بھی کر چکے ہیں، دوسرے سیمی فائنل سے قبل روہت شرما نے کہا کہ اس وینیو پر اور بھی کئی ٹیمیں کھیل چکی ہیں، انگلینڈ کے بھی کئی موجودہ کرکٹرز اس اسٹیڈیم میں بہت سی کرکٹ کھیل چکے، اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ یہ ہمارے لیے کوئی ایڈوانٹیج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں