وہاب ریاض کی رپورٹ چیئرمین بورڈ تک پہنچنے سے قبل ہی لیک

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی ٹیم نے مہارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی ٹیم نے مہارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلی (فوٹو: فائل)

ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ چیئرمین محسن نقوی تک پہنچنے سے قبل ہی لیک ہونے کا خدشہ سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاب نے اپنی تفصیلی رپورٹ ڈائریکٹر عثمان واہلہ کے پاس جمع کروائی، اس کے ساتھ منیجر منصور رانا کی بھی رپورٹ شامل ہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی ٹیم نے مہارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلی، کھلاڑیوں میں کوآرڈینیشن اور پلان پر عمل درآمد کا فقدان نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی صحافی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ان دنوں امریکا میں ہیں، ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹس ملنے کے بعد ہی قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ ہونا تھا۔
Load Next Story