- دوحہ کانفرنس؛ افغانستان کی صورتحال پر پاک امریکہ رابطہ، قیام امن کیلیے تجاویز پر تبادلہ خیال
- الیکشن کے عمل میں افواج، خفیہ ادارے مداخلت نہ کریں، مولانا فضل الرحمان
- سمندر پر تیرتی بوتل میں شراب سمجھ کر پینے سے 4 ماہی گیر ہلاک
- لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ
- نارتھ ناظم آباد میں تاجر سے 15 لاکھ ڈکیتی میں شامل ملزمان گرفتار
- ’شہریوں کی سرویلنس بادی النظرمیں قانوناً درست نہیں‘ آڈیو لیکس کیس کا تحریری فیصلہ جاری
- جاپان میں نئے نوٹ متعارف؛ بصارت سے محروم افراد بھی پہچان لیں گے
- بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لیاری کے مکینوں کی احتجاجی ریلی
- لاہور میں ٹریفک حادثے میں زخمی وارڈن محمد اکرم دم توڑ گئے
- ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی؟ کورنگی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق
- حزب اللہ کو نشانہ بنایا تو اسرائیل کو مٹاکر رکھ دیں گے، ایران
- کراچی: فیڈرل بی ایریا میں گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں برآمد
- ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
- فلپائن؛ پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 38 زخمی
- حکومت ہمیں غزہ تک بحری جہاز لے جانے کی اجازت دے، مشتاق احمد
- ’پاکی‘ ہونے کے طعنے پر برطانوی وزیراعظم کا ردعمل سامنے آگیا
- موبائل ایپ پر حاضری نہ لگانے والے 812 پولیس اہلکاروں کی تنخواہ روک دی گئی
- کندھ کوٹ میں پولیس موبائل الٹنے سے 4 اہلکار جاں بحق
- خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری
- راولاکوٹ جیل سے بھارت کو مطلوب قیدی سمیت 20 فرار
متحدہ عرب امارات میں جمعہ کے خطبات مختصر کرنے کا حکم جاری
![(فوٹو: خلیج ٹائمز)](https://c.express.pk/2024/06/2658531-jummaprayer-1719543498-516-640x480.jpg)
(فوٹو: خلیج ٹائمز)
دبئی: حکام نے ملک بھر میں شدید گرمی کے پیش نظر آج سے جمعہ کے خطبات کو مختصر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کے بعد حکام نے ملک بھر کے اماموں سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کے خطبے اور نماز کو 10 منٹ پر محدود رکھیں۔ اس ہدایت کا اطلاق آج جمعہ 28 جون سے اکتوبر تک ہوگا۔
جمعہ کا دن اسلام میں سب سے افضل دن ہے اس دن مساجد میں خصوصی باجماعت نمازوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جسے جمعہ کہا جاتا ہے۔ بہت سے نمازیوں کو تپتی دھوپ میں صحن میں نماز ادا کرنی پڑتی ہے کیونکہ مساجد تیزی سے بھر جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات، شدید گرمی نے ایک کرکٹر کی جان لے لی
اس اقدام سے نمازیوں کو موسم گرما کے شدید درجہ حرارت سے بچایا جاسکے گا۔
دبئی اسپورٹس سٹی میں نماز جمعہ میں شرکت کرنے والے شامی شہری محمد یاسین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ائمہ کرام مختصر آیات بھی پڑھیں گے تاکہ نماز کو ہر ایک کے لئے زیادہ سے زیادہ آسان بنایا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔