ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری

صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے باعث ایران میں قبل از وقت صدارتی الیکشن ہو رہا ہے


ویب ڈیسک June 28, 2024
ایرانی صدارتی انتخاب میں لو ٹرن آؤٹ کی پیشگوئی کی گئی ہے:فوٹو:فائل

ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کے پیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے باعث ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخاب ہو رہا ہے۔ صدارتی انتخاب میں 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ 2 امیدوار دستبردار ہوچکے ہیں۔

ایرانی صدر کے منصب کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پورمحمدی کے درمیان مقابلہ ہے۔ ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے سے ہوا۔ ۔صدارتی انتخاب میں 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد اہل ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان 2 روز میں کیا جائے گا۔ کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔ مبصرین نے صدارتی انتخاب میں لو ٹرن آؤٹ کی پیشگوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |