فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچوں میں جرمنی اور پرتگال فاتح
گھانا کے خلاف فتح کے بعد بھی پرتگال کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی اور کرسٹیانو رونالڈو کا جادو اس ورلڈ کپ میں نہ چل سکا
DUBAI:
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ میچوں کے آخری دن جرمنی نے امریکا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول جبکہ پرتگال نے گھانا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی تاہم جیت کے بعد بھی پرتگال ایونٹ میں اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ سکا۔
برازیل کے شہر ریسے فے میں جرمنی اور امریکا کے درمیان کھیلے گئے میچ کا واحد گول جرمنی کی جانب سے میچ کے دوسرے ہاف میں کیا گیا، پہلے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی تاہم دونوں ہی ٹیمیں اس میں ناکم رہیں جس کے بعد کھیل کے 55ویں منٹ میں جرمنی کے تھومس مولر نے فتح کن گول کرکے جرمنی کو میچ میں کامیابی دلادی اور میچ میں شکست کے بعد بھی امریکی ٹیم نے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ جرمنی پہلے ہی اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔
ورلڈ کپ کے دوسرے مقابلے میں پرتگال نے گھانا کو 1-2 سے ہرا دیا تاہم مقابلے کی دونوں ہی ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکیں جبکہ میگا ایونٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کا بھی کوئی جادو نہ چل سکا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا گول 31ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب گھانا کے جان بوئے نے اپنے ہی گول پوسٹ میں بال ڈال کر پرتگال کو گول کا تحفہ دے دیا تاہم 57ویں منٹ میں گھانا کے اساموہ گیان نے گول کرکے پرتگال کی اس برتری کو ایک، ایک گول سے برابر کردیا، پرتگال اور گھانا کے درمیان میچ آخری وقت تک دلچسپ انداز میں جاری رہا تاہم میچ کے 80ویں منٹ میں پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور گول داغ کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا لیکن اس کامیابی کے باوجود پرتگال میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔