پرویز الہٰی کی لاہور ہائیکورٹ میں ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست
درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے
لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
جسٹس علی باقر نجفی پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا۔ لاہور ہائیکورٹ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔ چوہدری پرویز الہیٰ کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔