اینرخ نوکیا نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرانے کا ریکارڈ بنالیا

جنوبی افریقا کے مارکو جینسن کا دوسرا نمبر

جنوبی افریقا کے مارکو جینسن کا دوسرا نمبر (فوٹو: کرک انفو)

جنوبی افریقی بولر اینرخ نوکیا نے ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کروانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ٹی20 ورلڈکپ کے دوران جنوبی افریقی فاسٹ بولر سب سے زیادہ 100 ڈاٹ بولز کروانے دنیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے رواں ایڈیشن میں ابتک 102 داٹ بالز کروائیں۔

بولر اینرخ نوکیا نے ورلڈکپ 2024 کے دوران اپنے 8 میچز میں 186 گیندیں کرائیں، صرف 7 چھکے اور 11 چوکے دیے۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ 2 ایسی ٹیم ٹکرائیں گی جو ایک میچ بھی نہیں ہاریں

اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہی مارکو جینسن نے اس ایڈیشن میں 96 جبکہ نیدرلینڈز کے فریڈ کلاسن نے 2022 ورلڈکپ میں 93 ڈاٹ بالز کرائیں تھی۔

اس ایڈیشن میں افغانستان کے نوین الحق اور بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے 90، 90 ڈاٹ بالز کرائیں۔
Load Next Story