لوڈشیڈنگ کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی بلوچستان بھر میں ہڑتال

صوبائی حکومت زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے، وفاق کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے، وزیراعلیٰ


ویب ڈیسک June 28, 2024
شاہراہ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچستان بھر میں ہڑتال جاری ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق زمیندار ایکشن کمیٹی کی کال پر بوشکی میں کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ اور مستونگ میں قومی شاہراہ کو بلاک کردیا گیا۔ اُدھر قلات میں بجلی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مغل چوک پر کوئٹہ کراچی شاہراہ مکمل بند کردی گئی، جس کی وجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔


علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے اندرون ملک جانے والی قومی شاہراہوں کو زمیندار ایکشن کمیٹی نے بند کر دیا۔


دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے شکوہ کیا کہ زمینداروں کا کیس مؤثر طورپر وفاق کے سامنے اٹھایا ہے اور پیش رفت کے باوجود ہڑتال کی کال دینا باعث افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینداروں کا کیس وفاق میں زمینداروں کے وکیل کی حیثیت سے اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔


بعد ازاں چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی ملک نصیر احمد شاہوانی نے صوبے بھر میں جاری ہڑتال کو نماز جمعہ کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں