بھارت موسلا دھار بارش میں ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے مسافر ہلاک

نئی دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے 6 مسافر زخمی بھی ہوئے

موسلا دھار بارز میں نئی دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت میں بارش نے مودی سرکار کے 10 سالہ راج کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جب کہ بجلی غائب اور ذرائع نقل و حمل معطل ہوکر رہ گئے۔

تیز اور مسلسل بارش کی وجہ سے دارالحکومت نئی دہلی کے مصروف ترین ہوائی اڈے کے ٹرمینل-1 کی چھت مسافروں پر گرگئی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔


ٹرمینل-1 سے 16 پروازوں کو اڑان بھرنا تھی اور 12 فلائٹس اترنی تھیں تاہم چھت گرنے کے بعد تمام پروازوں کو منسوخ کردیا گیا۔ جس کے باعث ہزاروں مسافر رُل گئے۔

بھارتی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹرمینل کی بحالی کا کام جاری ہے جب کہ منسوخ ہونے والی پروازوں کے لیے متبادل انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس وقت تمام ٹرمینلز کے مصروف ہونے کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔

 

 
Load Next Story