سوات؛ اسکول بس کھائی میں جاگری، 30 بچے زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2024
فوری طبی امداد کیلئے بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو: فائل)

فوری طبی امداد کیلئے بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو: فائل)

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں اسالہ کے مقام پر نجی اسکور کی بس کھائی میں جاگری۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بس حادثے کے نتیجے میں 30 بچے زخمی ہوگئے جبکہ ایک جاں بحق ہوگیا۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے کھائی میں گری۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔