شردھا کپور نے موبائل فون سے کئی اخروٹ توڑ ڈالے مداح حیران

ہم موبائل فون سے کچن میں ہماری ماؤں کی مدد بھی کرسکتے ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک June 28, 2024
شردھا کپور نے مداحوں کو حیران کردیا : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار شکتی کپور کی بیٹی اور اداکارہ شردھا کپور نے موبائل فون سے کئی اخروٹ توڑ ڈالے۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر شردھا کپور کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نئے موبائل فون کی لاؤنچنگ تقریب میں موجود ہیں جہاں اداکارہ کے مداحوں کی آواز بھی سُنی جاسکتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور اسٹیج پر کھڑی ہیں اور اُن کے سامنے میز پر کانچ کے برتن میں کافی سارے اخروٹ رکھے ہوئے ہیں۔

تقریب میں اداکارہ کو اخروٹ توڑنے کا چیلنج دیا گیا جس پر شردھا کپور نے اپنا موبائل فون لیا اور ایک کے ایک بعد اخروٹ اپنے فون سے توڑتی گئیں۔

شردھا کپور نے کسی بھی مشکل کے بغیر آرام سے کئی اخروٹ اپنے موبائل سے توڑے، اس دوران خوش قسمتی سے اداکارہ کے موبائل فون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اداکارہ نے اخروٹ توڑنے کے بعد تقریب میں موجود مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم موبائل فون سے کچن میں ہماری ماؤں کی مدد بھی کرسکتے ہیں۔

شردھا کپور کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا تو وہیں اداکارہ کے ناقدین نے کہا کہ یہ اخروٹ پہلے سے ہی ٹوٹے ہوئے تھے۔







View this post on Instagram


A post shared by FilmyGoss (@filmygoss)




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں