190 ملین پاؤنڈز ریفرنس نیب نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضمانت دینے کا فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں، نیب کا درخواست میں موقف

ملزم کو ضمانت دیتے وقت حقائق کو نظر انداز کیا گیا، نیب :فوٹو:فائل

نیشنل اینٹی کرپشن بیورو( نیب ) نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کو ضمانت دینے کے فیصلےکے خلاف چئیرمین نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔


مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کوضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Load Next Story