مجھے ویڈیو نہیں جذبات چاہیے تھے سوناکشی کا شادی کی ویڈیو پر ردعمل

اداکارہ کی شادی کی ویڈیو خوشی کے جذبات اور قہقہوں کی گونج سے بھرپور تھی


ویب ڈیسک June 28, 2024
سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی ویڈیو جاری کردی : فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی اور ظہیر اقبال کی شادی کی ویڈیو بنانے والے ویڈیوگرافرز کی تعریف کردی۔

گزشتہ روز سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی خوبصورت ویڈیو جاری کی جوکہ خوشی کے جذبات اور قہقہوں کی گونج سے بھرپور تھی، ویڈیو میں ظہیر اور سوناکشی کے خاص دن کے ہر یادگار لمحے کو قید کرکے شاندار انداز میں دکھایا گیا۔

اس ویڈیو پر جہاں مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو وہیں سوناکشی سنہا بھی ویڈیوگرافرز کی ٹیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، اُنہوں نے ویڈیوگرافر ٹیم کے نام انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پیغام جاری کیا۔

اداکارہ نے ویڈیوگرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم کئی دوستوں کی شادیوں پر آپ سے ملے، ہم نے دیکھا کہ آپ نے ہر شادی میں بہترین انداز میں دلہن اور دولہا کے خوبصورت لمحات کو کیمرے میں قید کیا۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی آفیشل ویڈیو جاری

اُنہوں نے کہا کہ میں نے آپ کا کام دیکھ کر آپ سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی میری اور ظہیر کی شادی ہوگی تو میں ہمارے خاص لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے آپ کو ہی مدعو کروں گی اور یہ میرا بہترین فیصلہ تھا۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ مجھے شادی کی ویڈیو نہیں چاہیے تھی بلکہ میں وہ جذبات چاہتی تھی جسے دیکھ کر ہم محسوس کرسکیں کہ ہم نے ہمارا خاص لمحہ کیسے گزارا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو بالکل ویسی ہے جیسی میں چاہتی تھی، آپ کی پوری ٹیم جادوئی ہے۔

so1

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں