سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 700 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت برقرار

(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔



بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کے اضافے کے بعد 2326 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔


دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہو گئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے ہو گئی۔


ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2850 روپے پر برقرار ہے۔

Load Next Story