اراکین اسمبلی کی تنخواہوں مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور
اپوزیشن نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم کی مخالفت کی
قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلزپارٹی کی ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی۔
پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے سے متعلق ترمیم ایوان میں پیش کی۔ تنخواہ و مراعات ایکٹ میں ترمیم فنانس بل کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
اپوزیشن نے تنخواہوں اور مراعات سے متعلق پیپلز پارٹی کی ترمیم کی مخالفت کی۔
ترمیم منظور ہونے سے اراکین اسمبلی کا سفری الاؤنس 10روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر 25روپے کر دیا گیا، اراکین پارلیمنٹ کے بچ جانے والے سالانہ فضائی ٹکٹس استعمال نہ ہونے پر منسوخ کرنے کے بجائے اگلے سال قابل استعمال ہوں گے۔ سالانہ ٹریولنگ ووچرز 25 سے بڑھا کر 30 کر دیا گیا۔
اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا اختیار وفاقی حکومت سے لیکر متعلقہ ایوان کی فنانس کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔