کینسر کا شکار حنا خان کیلئے پاکستانی مداح دعاگو

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2024
حنا خان کینسر کا شکار ہوگئیں : فوٹو : فائل

حنا خان کینسر کا شکار ہوگئیں : فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص کی خبر سُن کر پاکستانی مداحوں نے اُن کی صحتیابی کے لیے دُعا شروع کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ اداکارہ حنا خان کینسر کا شکار ہوگئی ہیں جس پر اُن کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔

مداحوں چاہ رہے تھے کہ حنا خان خود منظرِ عام پر آکر اس خبر کی تصدیق یا تردید کریں، تاہم آج صبح اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص

حںا خان کا کہنا تھا کہ اُن کا علاج شروع ہوگیا ہے اور وہ سب کو یقین دلانا چاہتی ہیں کہ وہ اپنی فیملی کی سپورٹ، ہمت اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس موذی مرض پر قابو پالیں گی۔

اداکارہ کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ناصرف بھارتی مداحوں نے دعائیہ پیغامات جاری کیے بلکہ حنا خان کے پاکستانی مداح بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

حنا خان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی مداحوں نے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیہ کلمات بھیجے، مداحوں نے اداکارہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

f1

f2

f3

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔