2024

کلفٹن لائسنس برانچ سے ہارڈ ڈسک ڈیٹا کیبل سرور سمیت دیگر سامان چوری

پولیس کو نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے برانچ کے عملے پر ملوث ہونے کا شک ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک June 28, 2024
پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے—فوٹو: فائل

کلفٹن لائسنس برانچ میں ہونے والی مبینہ چوری کی واردات میں ملزمان ہارڈ ڈسک، ڈیٹا کیبل، سرور اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ کلفٹن لائسنس برانچ میں یہ واردات جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو ہوئی، اس دوران ملزمان نے سرور روم کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

مزید بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے ہیں اور فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لیے، اس کے علاوہ نائٹ شفٹ میں تعینات اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو تفتیش کرنے اور واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دیے ہیں جبکہ تفتیشی ٹیم کو شبہ ہے اس واقعے میں لائسنس برانچ کا عملہ ملوث ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں