ریلوے کا گرمیوں کی چھٹیوں میں کراچی تا راولپنڈی خصوصی ٹرین شروع کرنے کا اعلان

سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، اور یہ 30 جولائی تک چلائی جائے گی


ویب ڈیسک June 28, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عوام کی سہولت کے لیے کراچی سے راولپنڈی تک ایک نئی ٹرین '' سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین'' کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمر ویکیشین اسپیشل ٹرین کراچی سے رات 8:45 پر روانہ ہوگی، اور دوپہر 3:40 پر لاہور پہنچے گی، پھر رات 10:00 بجے راولپنڈی پہنچے گی۔

واپسی کا سفر راولپنڈی سے دوپہر 12:30 پر شروع ہو گا، ٹرین شام 6 بجے لاہور اور اگلے دن دوپہر 2:15 پر کراچی پہنچے گی۔

سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین 17 بوگیوں پر مشتمل ہوگی جن میں 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 12 اکانومی کلاس اور 1 پاور وین شامل ہیں۔

پہلی ٹرین راولپنڈی سے 5 جولائی کو دوپہر 12:30 بجے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، یہ ٹرین ہر دو دن بعد چلے گی اور کراچی سے راولپنڈی 14 اسٹاپ کرے گی۔ ٹرین 1140 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں