نئی دہلی میں 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛ 236 ملی میٹر بارش ریکارڈ

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2024
بارش میں نئی دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے 1 مسافر ہلاک اور 6 زخمی؛ 30 پروازیں منسوخ

بارش میں نئی دہلی ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے 1 مسافر ہلاک اور 6 زخمی؛ 30 پروازیں منسوخ

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری بارشوں میں مودی سرکار کے وزرا کے بنگلے بھی ڈوب گئے اور شہر کسی دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے باسیوں نے 1936 کے بعد پہلی بار اتنی بارش دیکھی ہے۔ جمعرات کی صبح 8:30 بجے سے آج صبح 8:30 بجے کے درمیان تقریباً 236 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

بارش کا پانی سیلابی ریلے کی صورت کسی ریڈ زون کی پروا کیے بغیر شہر کی سڑکوں پر گشت کر رہا ہے۔ شہری اور مسافر اپنی گاڑیاں چھوڑ کر پانی میں تیر کر اپنی منزل مقصود تک پہنچے۔

بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کے جھکڑ سے درخت اور ہورڈنگز گر پڑے۔ نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ ٹریفک کا نظام معطل ہے جب کہ کئی علاقوں میں شہری بجلی سے محروم ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت؛ موسلا دھار بارش میں ایئرپورٹ کی چھت گرنے سے مسافر ہلاک

میونسپل اداروں، اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور فائر بریگیڈ کے محکمے میں چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

دوسری جانب نئی دہلی کے مصروف ترین ایئرپورٹ کی چھت مسافروں کی گاڑیوں پر گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 6 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔