کراچی میں بارش کا امکان محدود بارش برسانے والا سسٹم دور چلا گیا

بحیرہ عرب میں بننے والے کم دباؤ کا فاصلہ شہرکی فضاؤں سے بڑھ گیا، جمعے کو درجہ حرارت 38.8 ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات


Staff Reporter June 28, 2024
(فوٹو: فائل)

شہرقائد میں بارش کے امکانات محدود ہوگئے، بارش برسانے والاسسٹم شہرسے دورچلا گیا۔

شہرمیں بیک وقت غیرمعمولی گرمی اوربارش کا سبب بننے والا سسٹم جمعے کی دوپہربلوچستان کی شمال مشرقی 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں کے سبب خشکی سے دوراورسمندرکے قریب ہوگیا، جس کے بعد بارش کے امکانات کافی حدتک معدوم ہوگئے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکےمطابق بحیرہ عرب میں بننے والے کم دباؤ کا فاصلہ شہرکی فضاؤں سے بڑھ گیا ہے، سسٹم گذشتہ روزکےمقابلے میں کمزورپڑگیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی دوپہرتک سسٹم کے ذریعے بارش کا امکان برقراررہےگا، ایک امکان یہ بھی موجود ہے کہ مذکورہ سسٹم دوبارہ نچلی سطح پرآکربارش کا سبب بن جائےجبکہ ہفتے کی سہ پہرسے شام تک ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں ہی ختم ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جمعے اورہفتے کوشہرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہرکا مطلع گرم ومرطوب اورکچھ مقامات پرجزوی ابرآلود ریکارڈ ہوا۔

گذشتہ روزکے مقابلے میں آج درجہ حرارت میں 1.7ڈگری کمی رہی،زیادہ سے زیادہ پارہ 38.8ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 49فیصد ریکارڈ ہوا۔ دیہی سندھ کے ضلع جیکب آباد اوردادومیں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں