- لاڈلے چیمپئن،پاکستان میں خاموشی
- خیبر پولیس نے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
- ترک عملے نے اسرائیلی جہاز کو ایندھن فراہم نہیں کیا، اسرائیلی ایئرلائن کا دعویٰ
- لیاری کے نوجوان نے کمشنر کراچی سائیکل ریس جیت لی
- پی ٹی آئی کا مہنگی بجلی کیخلاف تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان
- حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادیں
- محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی وجہ سے سندھ کی 6 جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری رک گئی
- سمندری طوفان کے باعث بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی
- نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور وی لاگرکے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، اہل خانہ پر تشدد
- مریم اورنگزیب کا غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
- کراچی: مختلف علاقوں سے تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
- ّآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری؛ حکومت نے گیس مہنگی کردی
- فرسٹ ایئر کے داخلوں کے قواعد و ضوابط جاری، اے ون، اے گریڈ کے طلبہ میرٹ اور دیگر کیلئے زونل پالیسی
- مالی سال 24-2023میں ریلوے کو ریکارڈ 88 ارب روپے کی آمدن
- مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زائد ٹیکس جمع کیا، ایف بی آر
- بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم کے لئے بھاری انعام کا اعلان
- ایران کی جانب سے امریکی کانگریس کی پاکستان کے انتخابات سے متعلق قراداد کی مذمت
- لاہور؛ دکان میں سلنڈر کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
- پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے امکانات معدوم، گیس کی فراہمی معطل کرنے کی ہدایت
- سوریا کمار یادو کا اہلیہ کے ساتھ جشن کا منفرد انداز، تصاویر وائرل
سندھ، بلوچستان میں پولیو کے مزید دو نئے کیسز رپورٹ
![جولائی میں ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658879-polioviruse-1719583644-275-640x480.jpg)
جولائی میں ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے—فوٹو: فائل
![فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658879-polioviruse-1719583644-160x120.jpg)
![جولائی میں ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658879-polioviruse-1719583644-275-160x120.jpg)
اسلام آباد: صوبہ سندھ اور بلوچستان میں پولیو کے دو نئے کیزرپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق قلعہ عبداللہ سے دو سالہ بچے اور کراچی کے علاقے کیماڑی سے 3 سالہ بچی کے حاصل کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں بچوں میں معذوری کی علامات 22 مئی اور 3 جون کو ظاہر ہوئیں اور دونوں سے لیے گئے نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق پولیو وائرس کے وائی بی تھری اے کلسٹر سے ہے۔
وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ اس سال ملک میں پولیو وائرس متعدد بار پایا گیا ہے اور بدقسمتی سے یہ وائرس پاکستانی بچوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
خیال رہے کہ ر2024 میں قلعہ عبداللہ سے یہ تیسرا اور کراچی سے پولیو کا پہلا کیس ہے، رواں سال ملک میں 8 میں سے 6 کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیو وائرس خاص طور پر ان بچوں کو نشانہ بناتا ہے جو غذائی قلت کا شکار ہوں اور ان کی قوت مدافعت پولیو اور دیگر ویکسین سے محروم رہ جانے کی وجہ سے کمزور ہوتی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان پولیو پروگرام یکم جولائی سے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا انعقاد کر رہا ہے، جس میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔