قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور

بل کے تحت الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججوں کی تعیناتی کی جاسکے گی


ویب ڈیسک June 28, 2024
وزیرقانون نے بتایا کہ ترمیمی ایکٹ کے تحت ٹریبونل کی تشکیل کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے—فوٹو: فائل

اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود قومی اسمبی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور ہوگیا، جس کے تحت الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ جج تعینات ہوسکیں گے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا، جس پر اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل نے شدید مخالفت اور نعرے بازی کی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل کے تحت الیکشن ٹریبیونلز میں ریٹائرڈ ججوں کو تعینات کیا جا سکے گا اور الیکشن ٹریبونلز کے قیام کا اختیار آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

مذکورہ بل کے تحت انتخابی عذرداریوں پر الیکشن ٹریبونل کی تعیناتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے اور وزیرقانون نے دہرا یا کہ یہ الیکشن کمیشن کا ہی اختیار ہے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور رانا ارادت شریف نے بل پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں