افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشتگردی ہورہی ہے، جواب دینا ہمارا حق ہے، وزیردفاع

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جون 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیردفاع  خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی ہورہی ہے،  ہمیں بھی حق پہنچتا ہے کہ ہم بھی جواب دیں۔ 

قومی اسمبلی میں  خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے دو روز قبل کہا تھا کہ افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی ایکسپورٹ ہو رہی ہے اور  اس بات کے ثبوت ہیں کہ وہاں پر دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ ہمیں بھی حق پہنچتا ہے کہ ہم بھی جواب دیں، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے عوام کی حفاظت کے لیے ہمارا حق ہے کہ ہم  ریٹیلیٹ ( جواب دیں ) کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم دونوں ( ممالک ) اگر برادرانہ تعلقات میں رہنا چاہتے ہیں تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے  اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر اور اپوزیشن سے درخواست ہے کہ اس پر سیاست نہ کریں، یہ ہمارے خون کا معاملہ ہے۔

وزیردفاع نے  کہا کہ یہ اگر دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں تو ہم یہی کہیں گے کہ دہشت گردی کے پیچھے یہ لوگ ہیں، طالبان کے ساتھ ان کے روابط ہیں اور یہ تحریک طالبان کے 6 ہزار لوگوں کو ادھر لے کر آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔