- خيبرپختونخوا ميں شديد گرمی وحبس كے باعث گيسٹرو اور ڈائريا كے كيسز ميں اضافہ
- صرف پانی پی کر وزن کم کرنے کا حیران کن تجربہ، 21 دن میں شہری کا وزن 13 کلو کم
- بھارتی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے راہول گاندھی کی تقریر سے مودی پر تنقید کے الفاظ حذف کردیے
- بھکر؛ ٹرین اور جیپ میں تصادم، معجزانہ طور پر سب محفوظ رہے
- ومبلڈن میں دفاعی چیمپئن مارکیٹا وونڈروسووا پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ
- قلات میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، اہلکار شہید
- گوجرانوالا: چاندی کے تاجر کو اغوا کے بعد قتل میں ملوث ساتھی تاجر گرفتار
- خانپور: اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ
- کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران دو سربُریدہ لاشیں برآمد
- حماس کے حملے کے متاثرین کا ایران، شام، شمالی کوریا کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ
- کراچی، گلستان جوہر میں پولیس اور وکلا میں تصادم، تین اہلکار اور چار وکیل زخمی
- خضدارمیں بھیڑیوں کا شکاراور کھالیں اتارنے والے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی
- جسٹس بابرستار کے خلاف مہم میں شامل 10 اکاؤنٹس کی شناخت ہوگئی ہے، ایف آئی اے
- محکمہ تعلیم سندھ امریکی تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن کوآرڈینیشن پروگرام شروع کرے گا
- سندھ کابینہ میں دس نئے معاونین خصوصی شامل، 6 ترجمان مقرر
- اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو پلان بی اور سی موجود ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
- دریائے چناب اور کابل میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت
- مالی سال 24-2023 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45.291 ملین ٹن رہی
- تاجکستان کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- کراچی: سکھن میں شہری سے دو کروڑ روپے کی ڈکیتی کی کوشش ناکام
پرابھاس اور دیپیکا کی ’کالکی2898‘ ایس ایس راجمولی کو بھی پسند آگئی
![فوٹو : انٹرنیٹ](https://c.express.pk/2024/06/2658951-ssrajamoulipensabeautifulreviewfor-1719590075-568-640x480.jpg)
فوٹو : انٹرنیٹ
ممبئی: انڈیا کے لیجنڈری ڈائریکٹر ایس ایس راجمولی نے برابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ’کالکی2898‘ کو ایک بہترین فلم قرار دیا ہے۔
ناگ ایشون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کئی شوبز ستاروں کے کیمیو کردار ہیں جن میں ایس ایس راجمولی بھی شامل تھے۔
ایس ایس راجمولی اور پرابھاس اس سے قبل میگا بلاک بسٹر فلم ’باہوبلی‘ کے لئے ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور ان کے درمیان بہت اچھا تعلق ہے۔
فلم ساز نے ’کالکی2898‘ پر اپنا ریویو شیئر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور انہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر تفریح کرنے کے لئے مرکزی اداکار سمیت پوری ٹیم کی تعریف کی۔
فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے کے لئے تلاش پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اکیڈمی ایوارڈز کے ممبران کا اعلان، شبانہ اعظمی اور ایس ایس راجمولی بھی شامل
کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہے۔
فلم میں راجمولی کے ساتھ دلکیر سلمان، وجے دیورکونڈا، مرنال ٹھاکر، رام گوپال ورما کے طاقتور کیمیو کردار بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔