- رضوان نے تنقید کو خوش دلی سے قبول کر لیا
- نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش،عملی اقدامات کا آغاز
- روہت شرما نے فتح کے بعد مٹی کھانے کی وجہ بیان کردی
- خيبرپختونخوا ميں شديد گرمی وحبس كے باعث گيسٹرو اور ڈائريا كے كيسز ميں اضافہ
- صرف پانی پی کر وزن کم کرنے کا حیران کن تجربہ، 21 دن میں شہری کا وزن 13 کلو کم
- بھارتی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے راہول گاندھی کی تقریر سے مودی پر تنقید کے الفاظ حذف کردیے
- بھکر؛ ٹرین اور جیپ میں تصادم، معجزانہ طور پر سب محفوظ رہے
- ومبلڈن میں دفاعی چیمپئن مارکیٹا وونڈروسووا پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ
- قلات میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، اہلکار شہید
- گوجرانوالا: چاندی کے تاجر کو اغوا کے بعد قتل میں ملوث ساتھی تاجر گرفتار
- خانپور: اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ
- کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران دو سربُریدہ لاشیں برآمد
- حماس کے حملے کے متاثرین کا ایران، شام، شمالی کوریا کے خلاف امریکی عدالت میں مقدمہ
- کراچی، گلستان جوہر میں پولیس اور وکلا میں تصادم، تین اہلکار اور چار وکیل زخمی
- خضدارمیں بھیڑیوں کا شکاراور کھالیں اتارنے والے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی
- جسٹس بابرستار کے خلاف مہم میں شامل 10 اکاؤنٹس کی شناخت ہوگئی ہے، ایف آئی اے
- محکمہ تعلیم سندھ امریکی تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن کوآرڈینیشن پروگرام شروع کرے گا
- سندھ کابینہ میں دس نئے معاونین خصوصی شامل، 6 ترجمان مقرر
- اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو پلان بی اور سی موجود ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
- دریائے چناب اور کابل میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت
پاکستانی پروموٹر کے ساتھ کام، مادھوری ڈکشٹ نئے تنازعہ میں پھنس گئیں
![فوٹو : انسٹاگرام](https://c.express.pk/2024/06/2658966-madhuridixit-1719593651-912-640x480.jpg)
فوٹو : انسٹاگرام
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے پاکستان نژاد پروموٹر ریحان صدیقی کے ساتھ کام کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔
سوشل میڈیا پر اگست 2024 میں ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہونے والی مادھوری ڈکشٹ اور ریحان صدیقی کی تقریب کا ایک پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جبکہ ریحان صدیقی کو بھارتی حکومت نے بلیک لسٹ کیا ہوا ہے۔
مادھوری ڈکشٹ پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان نژاد پروموٹر کے ساتھ اپنے تمام روابط ختم کرکے اس پروگرام میں شرکت نہ کریں۔
اداکارہ کی جانب سے اب تک اس پروگرام کے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مادھوری کو شدید تنقید پر رفح کےحق میں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی
یہ بھی پڑھیں : مادھوری ڈکشٹ سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی
گزشتہ ماہ اداکارہ کو رفح پر اسرائیل کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام پوسٹ کرنے اور بعد میں حذف کرنے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں مراٹھی فلم ’پنچک‘ پروڈیوس کی ، جس میں ادی ناتھ کوٹھارے، دلیپ پربھالک، بھارتی آچرے کر اور دیگر نے کام کیا تھا جبکہ وہ ’ڈانس دیوانے 3‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔