قلبی صحت مستقبل میں ڈیمینشیا کے لیے بڑا خطرہ قرار
ڈیمینشیا کے قلبی صحت کے ساتھ تعلق میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے، تحقیق
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قلبی صحت مستقبل میں ڈیمینشیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی اور دیگر عوامل کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے قلبی صحت کے ساتھ تعلق میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔
تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ قلبی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات مستقبل میں ڈیمینشیا کے کیسز روکنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
برطانیہ میں اندازاً 9 لاکھ 44 ہزار افراد ڈیمینشیا میں مبتلا ہیں اور ڈیٹا کے مطابق نصف سے زیادہ آبادی کسی ایسے شخص کو جانتی ہے جس کو اس بیماری کی کوئی قسم لاحق ہو۔
تازہ ترین تحقیق میں یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے 27 مقالوں جائزہ لیا۔ ان مقالوں میں 1947 سے 2015 درمیان دنیا بھر کے ڈیمینشیا کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا تھا۔
تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر ناہید مقدم کا کہنا تھا کہ کارڈیو ویسکیولر خطرات نے ڈیمینشیا کے خطرات میں وقت کے ساتھ اضافہ کیا ہے، لہٰذا مسقتبل میں ڈیمینشیا سے بچنے کے لیے قلبی صحت کے لیے مخصوص اقدامات کی ضرورت ہے۔