فلور ملوں نے آٹے کی قیمت 360 روپے فی 10کلو کرنے کا اعلان کردیا

شہریوں کو جتنی مقدار میں آٹے کی ضرورت ہوگی فلورملیں رعایتی قیمت پر آٹا فراہم کریں گی، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن


Business Reporter June 27, 2014
عوام کو رمضان میں سہولت فراہم کرینگے،شہریوں کو جتنی مقدار میں آٹے کی ضرورت ہوگی فلورملیں رعایتی قیمت پر آٹا فراہم کریں گی، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سائوتھ زون سندھ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولت دینے کی غرض سے رضاکارانہ طور پرفی 10 کلوگرام آٹا 360 روپے میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری محمد یوسف نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو رعایتی قیمتوں پرآٹے کی فروخت کراچی کی80 فلورملوں کے مرکزی دروازوں اور رمضان بچت بازاروں میں کی جائے گی، اس ضمن میں فلورملز ایسوسی ایشن اور صوبائی وزیر خوراک سندھ کے درمیان ہونے والے اجلاس میں فلورملز مالکان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت سے کسی قسم کی زرتلافی لیے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت رعایتی قیمت پر آٹا فروخت کریں گے تاکہ عوام کو ماہ رمضان المبارک میں سہولت مل سکے،انھوں نے بتایا کہ شہریوں کو رمضان المبارک میں جتنی مقدار میں آٹے کی ضرورت ہوگی کراچی کی فلورملیں انھیں رعایتی قیمت پر آٹا فراہم کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں