کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی

امیدوار نے خود بھی اپنے آپ کو ووٹ نہیں ڈالا


ویب ڈیسک June 29, 2024

کینیڈامیں وفاقی انتخاب میں حصہ لینے والے ایک امیدوار نے صفر ووٹ لے کر تاریخ رقم کر دی اور ملکی تاریخ میں کوئی ووٹ نہ لینے والا پہلا امیدوار بن گیا۔

ٹورونٹو میں منعقد ہونے والے ایک ضمنی الیکشن میں 84 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے ایک فیلکس-اینٹوئن ہیمل بھی تھے۔

فیلکس ہیمل اس دوڑ میں وہ واحد امیدوار تھے جنہوں نے صفر ووٹ حاصل کیے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود بھی اپنے آپ کو ووٹ نہیں ڈالا کیوں کہ وہ ٹورونٹو کے رہائشی نہیں ہیں اس لیے وہ ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں تھے۔

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے نتائج دیکھے تو سوچا کہ وہ ایک ایسے امید وار ہیں جس پر سب کا اتفاق ہے سب نے مجھے ووٹ نہ دینے پر اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں